Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

عشق وہ خانماں خراب ہے میاں

عشق وہ خانماں خراب ہے میاں جس سے دل آگ و چشم آب ہے میاں تن میں جب تک ہے جاں تکلف ہے ہم میں اس میں ابھی حجاب ہے میاں گو نہیں میں کسو شمار میں یاں عاقبت ایک دن حساب ہے میاں کو دماغ و جگر کہاں وہ قلب یاں عجب ایک انقلاب ہے میاں زلف بل کھا رہی ہے گو اس کی دل کو اپنے تو پیچ و تاب ہے میاں لطف و مہر و وفا وہ کیا جانے ناز ہے خشم ہے عتاب ہے میاں لوہو اپنا پیوں ہوں چپکا ہوں کس کو اس بن سر شراب ہے میاں چشم وا یاں کی چشم بسمل ہے جاگنا یہ نہیں ہے خواب ہے میاں منھ سے کچھ بولتا نہیں قاصد شاید اودھر سے اب جواب ہے میاں دل ہی اپنا نہیں فقط بے چین جی کو بھی زور اضطراب ہے میاں چاہیے وہ کہے سو لکھ رکھیں ہر سخن میر کا کتاب ہے میاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR