Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ٹھنڈی سانسیں بھریں ہیں جلتے ہیں کیا تاب میں ہیں

ٹھنڈی سانسیں بھریں ہیں جلتے ہیں کیا تاب میں ہیں دل کے پہلو سے ہم آتش میں ہیں اور آب میں ہیں ساتھ اپنے نہیں اسباب مساعد مطلق ہم بھی کہنے کے تئیں عالم اسباب میں ہیں غفلت دل سے ستم گذریں ہیں سو مت پوچھو قافلے چلنے کو تیار ہیں ہم خواب میں ہیں عشق کے ہیں گے جو سرگشتہ پڑے ہیں ڈوبے کشتیاں نکلیں سو کیا آن کے گرداب میں ہیں دور کیا اس سے جو بیٹھے ہے غبار اپنا دور پاس اس طور کے بھی عشق کے آداب میں ہیں ہے فروغ مہ تاباں سے فراغ کلی دل جلے پرتو رخ سے ترے مہتاب میں ہیں ہم بھی اس شہر میں ان لوگوں سے ہیں خانہ خراب میر گھر بار جنھوں کے رہ سیلاب میں ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR