Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ہر ہر سخن پہ اب تو کرتے ہو گفتگو تم

ہر ہر سخن پہ اب تو کرتے ہو گفتگو تم ان بدمزاجیوں کو چھوڑوگے بھی کبھو تم یاں آپھی آپ آکر گم آپ میں ہوئے ہو پیدا نہیں کہ کس کی کرتے ہو جستجو تم چاہیں تو تم کو چاہیں دیکھیں تو تم کو دیکھیں خواہش دلوں کی تم ہو آنکھوں کی آرزو تم حیرت زدہ کسو کی یہ آنکھ سی لگے ہے مت بیٹھو آرسی کے ہر لحظہ روبرو تم تھے تم بھبھوکے سے تو پر اب جلا ہی دوہو سوزندہ آگ کی کیا سیکھے ہو ساری خو تم نسبت تو ہم دگر ہے گو دور کی ہو نسبت ہم ہیں نواے بلبل ہو گل کے رنگ و بو تم دیکھ اشک سرخ بولا یہ رنگ اور لائے ہیں میر منھ پہ آنسو یا روتے ہو لہو تم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR