Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کیا حقیقت کہوں کہ کیا ہے عشق

کیا حقیقت کہوں کہ کیا ہے عشق حق شناسوں کے ہاں خدا ہے عشق دل لگا ہو تو جی جہاں سے اٹھا موت کا نام پیار کا ہے عشق اور تدبیر کو نہیں کچھ دخل عشق کے درد کی دوا ہے عشق کیا ڈبایا محیط میں غم کے ہم نے جانا تھا آشنا ہے عشق عشق سے جا نہیں کوئی خالی دل سے لے عرش تک بھرا ہے عشق کوہکن کیا پہاڑ کاٹے گا پردے میں زور آزما ہے عشق عشق ہے عشق کرنے والوں کو کیسا کیسا بہم کیا ہے عشق کون مقصد کو عشق بن پہنچا آرزو عشق مدعا ہے عشق میر مرنا پڑے ہے خوباں پر عشق مت کر کہ بدبلا ہے عشق

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR