Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

مذہب سے میرے کیا تجھے میرا دیار اور

مذہب سے میرے کیا تجھے میرا دیار اور میں اور یار اور مرا کاروبار اور چلتا ہے کام مرگ کا خوب اس کے دور میں ہوتی ہے گرد شہر کے روز اک مزار اور بندے کو ان فقیروں میں گنیے نہ شہر کے صاحب نے میرے مجھ کو دیا اعتبار اور دل کو تو لاگ ہی ہے تکوں راہ کب تلک اس پر ہے یک عذاب شدید انتظار اور بسمل پسند کر کے تڑپنا نہ دیکھنا ہے میرے صیدپیشہ کا طور شکار اور میں اس کی گرد رہ کا رہا منتظر بہت سو آنکھیں دونوں لائیں مری اک غبار اور درد سر اب جو عشق کا ہے گور تک ہے ساتھ کچھ یہ نشہ ہی اور ہے اس کا خمار اور کاہے کو اس قرار سے تھا اضطراب قلب ہوتا ہے ہاتھ رکھنے سے دل بے قرار اور کس کو فقیری میں سر و دل حرف کا ہے میر کرتے ہیں اس دماغ پہ ہم انکسار اور

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR