Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

زخم جھیلے داغ بھی کھائے بہت

زخم جھیلے داغ بھی کھائے بہت دل لگا کر ہم تو پچھتائے بہت جب نہ تب جاگہ سے تم جایا کیے ہم تو اپنی اور سے آئے بہت دیر سے سوے حرم آیا نہ ٹک ہم مزاج اپنا ادھر لائے بہت پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھے پر ہمیں ان میں تمھیں بھائے بہت گر بکا اس شور سے شب کو ہے تو روویں گے سونے کو ہمسائے بہت وہ جو نکلا صبح جیسے آفتاب رشک سے گل پھول مرجھائے بہت میر سے پوچھا جو میں عاشق ہو تم ہوکے کچھ چپکے سے شرمائے بہت

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR