Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دل پر تو چوٹ تھی ہی زخمی ہوا جگر سب

دل پر تو چوٹ تھی ہی زخمی ہوا جگر سب ہر دم بھری رہے ہے لوہو سے چشم تر سب حیف اس سے حال میرا کہتا نہیں ہے کوئی نالوں سے شب کے میرے رکھتے تو ہیں خبر سب بجلی سی اک تجلی آئی تھی آسماں سے آنکھیں لگا رہے ہیں اہل نظر ادھر سب اس ماہ بن تو اپنی دکھ میں بسر ہوئی تھی کل رات آگیا تو وہ دکھ گیا بسر سب کیا فہم کیا فراست ذوق و بصر سماعت تاب و توان و طاقت یہ کر گئے سفر سب منزل کو مرگ کی تھا آخر مجھے پہنچنا بھیجا ہے میں نے اپنا اسباب پیشتر سب دنیا میں حسن و خوبی میر اک عجیب شے ہے رندان و پارسا یاں جس پر رکھیں نظر سب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR