Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

صبر کیا جاتا نہیں ہم سے ضعف بھی ہے بیتابی ہے

صبر کیا جاتا نہیں ہم سے ضعف بھی ہے بیتابی ہے سہل نہیں ہے جی کا ڈھہنا کیسی خانہ خرابی ہے آگے ایسا نکھرا نکھرا کاہے کو میں پھرتا تھا جب سے آنکھ لگی اس مہ سے رنگ مرا مہتابی ہے کس سے سبب میں پوچھوں یارب اپنی سوزش سینے کا چھاتی جو جلتی رہتی ہے ات گت آگ مگر یاں دابی ہے رنج و محن نے عشق کے مجھ کو راحت سے مایوس کیا دل کے تئیں بیتابی ہے میری آنکھوں کو بے خوابی ہے ابر کوئی رویا ہے شاید برسوں وادی لیلیٰ میں سیر کیا وہ قطعہ زمیں کا اب تک بھی سیرابی ہے شہر حسن عجب بستی ہے ڈھونڈے پیدا مہر نہیں ہے تو متاع گراں قیمت پھر اس کی بلا نایابی ہے در بدر و رسوا و عاشق شاعر شاغل کامل میر گہ کعبے میں دیر میں گاہے کیا کافر ہر بابی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR