Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

عشق کیا ہے جب سے ہم نے دل کو کوئی ملتا ہے

عشق کیا ہے جب سے ہم نے دل کو کوئی ملتا ہے اشک کی سرخی زردی چہرہ کیا کیا رنگ بدلتا ہے روز وداع لگا چھاتی سے وہ جو خوش پرکار گیا دل تڑپے ہے جان کھپے ہے سینہ سارا جلتا ہے گور بغیر آرام گہ اس کو دنیا میں پھر کوئی نہیں عشق کا مارا آوارہ جو گھر سے اپنے نکلتا ہے ضعف دماغی جس کو ہووے عشق کے رنج و محنت سے جی بھی سنبھلتا ہے اس کا پر بعد از دیر سنبھلتا ہے شورجرس شب گیر کا غافل تیاری کا تنبہ ہے یعنی آنکھ نہ لگنے پاوے قافلہ صبح کو چلتا ہے بال نہیں عاشق کے بدن پر ہربن مو سے نکلا دود بل کر اس کو جلاتے کیا ہو آپھی جلتا بلتا ہے میرستم کشتہ کی سماجت ہے مشہور زمانے کی جان دیے بن آگے سے اس کے کب وہ ظالم ٹلتا ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR