Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کب وعدے کی رات وہ آئی جو آپس میں نہ لڑائی ہوئی

کب وعدے کی رات وہ آئی جو آپس میں نہ لڑائی ہوئی آخر اس اوباش نے مارا رہتی نہیں ہے آئی ہوئی چاہ میں اس بے الفت کی گھبراہٹ دل ہی کو تو نہیں سارے حواسوں میں ہے تشتت جان بھی ہے گھبرائی ہوئی گرچہ نظر ہے پشت پا پر لیکن قہر قیامت ہے گڑ جاتی ہے دل میں ہمارے آنکھ اس کی شرمائی ہوئی جنگل جنگل شوق کے مارے ناقہ سوار پھرا کی ہے مجنوں جو صحرائی ہوا تو لیلیٰ بھی سودائی ہوئی دود دل سوزان محبت محو جو ہو تو عرش پہ ہو یعنی دور بجھے گی جا کر عشق کی آگ لگائی ہوئی چتون کے انداز سے ظالم ترک مروت پیدا ہے اہل نظر سے چھپتی نہیں ہے آنکھ کسو کی چھپائی ہوئی میر کا حال نہ پوچھو کچھ تم کہنہ رباط سے پیری میں رقص کناں بازار تک آئے عالم میں رسوائی ہوئی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR