Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

باغ میں سیر کبھو ہم بھی کیا کرتے تھے

باغ میں سیر کبھو ہم بھی کیا کرتے تھے روش آب رواں پھیلے پھرا کرتے تھے غیرت عشق کسو وقت بلا تھی ہم کو تھوڑی آزردگی میں ترک وفا کرتے تھے دل کی بیماری سے خاطر تو ہماری تھی جمع لوگ کچھ یوں ہی محبت سے دوا کرتے تھے جب تلک شرم رہی مانع شوخی اس کی تب تلک ہم بھی ستم دیدہ حیا کرتے تھے مائل کفر جوانی میں بہت تھے ہم لوگ دیر میں مسجدوں میں دیر رہا کرتے تھے آتش عشق جہاں سوز کی لپٹیں تھیں قہر دل جگر جان درونے میں جلا کرتے تھے اب تو بیتابی دل نے ہمیں بٹھلا ہی دیا آگے رنج و تعب عشق اٹھا کرتے تھے اٹھ گئے پر مرے تکیے کو کہیں گے یاں میر درد دل بیٹھے کہانی سی کہا کرتے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR