Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

تو وہ نہیں کسو کا تہ دل سے یار ہو

تو وہ نہیں کسو کا تہ دل سے یار ہو یا تجھ کو دل شکستوں سے اخلاص پیار ہو کیا فکر میں ہو اپنی طرحداری ہی کی تم ہم دردمند لوگوں کے بیمار دار ہو مصروف احتیاط رہا کرتے رات دن دینے میں دل کے اپنا جو کچھ اختیار ہو دل میں کدر سے آندھی سی اٹھنے لگی ہے اب نکلے گلے کی راہ تو رفع غبار ہو کھا زہر مر رہیں کہیں کیا زندگی ہے یہ زلفیں تنک چھوئیں تو ہمیں مار مار ہو اے آہوان کعبہ نہ اینڈو حرم کے گرد کھائو کسو کی تیغ کسو کے شکار ہو منھ سے لگی گلابی ہوا کچھ شگفتہ تو تھوڑی شراب اور بھی پی جو بہار ہو بہتی ہے تیز جدول تیغ جفاے یار یعنی کہ اک ہی وار لگے کام پار ہو چھڑیوں سے کر قرار مدار اس کو لایئے جو میر پھر لڑا نہ کریں بے قرار ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR