Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

یوں ناکام رہیں گے کب تک جی میں ہے اک کام کریں

یوں ناکام رہیں گے کب تک جی میں ہے اک کام کریں رسوا ہوکر مارے جاویں اس کو بھی بدنام کریں جن کو خدا دیتا ہے سب کچھ وے ہی سب کچھ دیتے ہیں ٹوپی لنگوٹی پاس اپنے ہم اس پر کیا انعام کریں منھ کھولے تو روز ہے روشن زلف بکھیرے رات ہے پھر ان طوروں سے عاشق کیوں کر صبح کو اپنی شام کریں خط و کتابت حرف و حکایت صفحہ ورق میں آجاوے دستے کے دستے کاغذ ہو جو دل کا حال ارقام کریں شیخ پڑے محراب حرم میں پہروں دوگانہ پڑھتے رہو سجدہ ایک اس تیغ تلے کا ان سے ہو تو سلام کریں دل آسودہ ہو تو رہے ٹک در پر ہم سو بار گئے وہ سو یہی کہہ بھیجے ہے باہر جاویں اب آرام کریں میل گدائی طبع کو اپنی کچھ بھی نہیں ہے ورنہ میر دو عالم کو مانگ کے لاویں ہم جو تنک ابرام کریں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR