Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

یارب اس محبوب کو پھر اک نظر دیکھیں گے ہم

یارب اس محبوب کو پھر اک نظر دیکھیں گے ہم اپنی آنکھوں سے اسے یاں جلوہ گر دیکھیں گے ہم میں کہا دیکھو ادھر ٹک تم تو میں بھی جان دوں ہنس کے بولے یہ تری باتیں ہیں پر دیکھیں گے ہم پاس ظاہر سے اسے تو دیکھنا دشوار ہے جائیں گے مجلس میں تو ایدھر ادھر دیکھیں گے ہم یوں نہ دیں گے دل کسو سیمیں بدن زر دوست کو ابتداے عشق میں اپنا بھی گھر دیکھیں گے ہم کام کہتے ہیں سماجت سے کبھو لیتے ہیں لوگ ایک دن اس کے کنے جاکر بپھر دیکھیں گے ہم راہ تکتے تکتے اپنی آنکھیں بھی پتھرا چلیں یہ نہ جانا تھا کہ سختی اس قدر دیکھیں گے ہم شورش دیوانگی اس کی نہیں جائے گی لیک ایک دو دن میر کو زنجیر کر دیکھیں گے ہم

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR