Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کیا چلے جاتے ہیں جہان سے لوگ

کیا چلے جاتے ہیں جہان سے لوگ مگر آئے تھے میہمان سے لوگ قہر ہے بات بات پر گالی جاں بہ لب ہیں تری زبان سے لوگ شہر میں گھر خراب ہے اپنا آتے ہیں یاں اب اس نشان سے لوگ ایک گردش میں ہیں برابر خاک کیا جھگڑتے ہیں آسمان سے لوگ درد دل ان نے کب سنا میرا لگے رہتے ہیں اس کے کان سے لوگ بائو سے بھی لچک لہک ہے انھیں ہیں یہی سبزے دھان پان سے لوگ شوق میں تیر سے چلے اودھر ہم خمیدہ قداں کمان سے لوگ آدمی اب نہیں جہاں میں میر اٹھ گئے اس بھی کاروان سے لوگ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR