Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

اس رفتہ پاس اس کو لائے تھے لوگ جا کر

اس رفتہ پاس اس کو لائے تھے لوگ جا کر پر حیف میں نہ دیکھا بالیں سے سر اٹھا کر سن سن کے درد دل کو بولا کہ جاتے ہیں ہم تو اپنی یہ کہانی بیٹھا ہوا کہا کر آگے زمیں کی تہ میں ہم سے بہت تھے تو بھی سر پر زمین اٹھالی ہم بے تہوں نے آ کر میرے ہی خوں میں ان نے تیغہ نہیں سلایا سویا ہے اژدہا یہ بہتیرے مجھ سے کھا کر دل ہاتھ آگیا تھا لطف قضا سے میرے افسوس کھو چلا ہوں ایسے گہر کو پا کر جو وجہ کوئی ہو تو کہنے میں بھی کچھ آوے باتیں کرو ہو بگڑی منھ کو بنا بنا کر اب تو پھرو ہو بے غم تب میر جانیں گے ہم اچھے رہو گے جب تم دل کو کہیں لگا کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR