Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

یہ لطف اور پوچھا مجھ سے خطاب کر کر

یہ لطف اور پوچھا مجھ سے خطاب کر کر کاے میر کچھ کہیں ہم تجھ کو عتاب کر کر چھاتی جلی ہے کیسی اڑتی جو یہ سنی ہے واں مرغ نامہ بر کا کھایا کباب کر کر خوں ریزی سے کچھ آگے تشہیر کر لیا تھا اس دل زدے کو ان نے مارا خراب کر کر گنتی میں تو نہ تھا میں پر کل خجل ہوا وہ کچھ دوستی کا میری دل میں حساب کر کر روپوش ہی رہا وہ مرنے تک اپنے لیکن منھ پر نہ رکھا اس کے کچھ میں حجاب کر کر مستی و بے خودی میں آسودگی بہت تھی پایا نہ چین میں نے ترک شراب کر کر کیا جانیے کہ دل پر گذرے ہے میر کیا کیا کرتا ہے بات کوئی آنکھیں پرآب کر کر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR