Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

صورت پھرے نہ یار کی کیوں چشم تر کے بیچ

صورت پھرے نہ یار کی کیوں چشم تر کے بیچ تاثیر ہے گی اہل وفا کے ہنر کے بیچ خوش سیرتی ہے جس سے کہ ہوتا ہے اعتبار ہے چوب خشک بو جو نہ ہووے اگر کے بیچ اس کے سمند ناز کا پامال تو رہوں اے کاش میری گور کریں رہگذر کے بیچ منھ اس کا دیکھ رہیے کہ رفتار ناز کو سرتا قدم ہے لطف ہی اس خوش پسر کے بیچ ہر دانۂ سرشک میں تار نگاہ ہے اس رشتے کی روش کہ جو ہووے گہر کے بیچ کیا دل کو خوں کیا کہ تڑپنے لگا جگر یکتاے روزگار ہیں ہم اس ہنر کے بیچ ایسا ہوا ہے قیمہ کہ اب ہے حساب پاک کہیے جو کچھ بھی باقی ہو اپنے جگر کے بیچ ہے اپنے خانوادے میں اپنا ہی شور میر بلبل بھی اک ہی بولتا ہوتا ہے گھر کے بیچ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR