Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ہم تو لب خوش رنگ کو اس کے مانا لعل احمر آج

ہم تو لب خوش رنگ کو اس کے مانا لعل احمر آج اور غرور سے ان نے ہم کو جانا کنکر پتھر آج عشق کے جو سرگشتہ ہوئے ہم رفتہ رفتہ دوار ہوا پائوں میں چکر ہوتا ہے یاں سر کو بھی ہے چکر آج عرش پہ دھونی لگانے کو تھے دود دل سے کب تک ہم خاک پہ یاں کی درویشانہ ہم نے بچھایا بستر آج جینے سے ہم غم کشتوں کے خاطر تم بھی جمع کرو کل تک کام نہیں کھینچے گا غش آتا ہے اکثر آج ملکوں ملکوں شہروں شہروں قریہ و قصبہ دیہ، و دیار شعر وبیت و غزل پر اپنی ہنگامہ ہے گھر گھر آج خط سے آگے مہر و وفا کا دعویٰ سب کچھ صادق تھا جامۂ مصحف گو پہنے وہ کون کرے ہے باور آج دیدہ و دل بھی اس کی جانب میل کلی رکھتے ہیں عشق میں ہم بے کس ہیں واقع یار نہیں بے یاور آج عشق کیا ہو ہم نے کہیں تو عشق ہمارا جی مارے یوں ہی نکورو دلبر اپنا ہم سے ہوا ہے بدبر آج رحم کی جاگہ کی ہے پیدا شاید اس کے دل میں بھی دیکھ رہا ہے منھ کو ہمارے حال ہمارا سن کر آج کل کہتے ہیں قیامت ہو گی کل کی کل ہی لیں گے دیکھ یاں تو قیامت عشق میں اس کے ہے گی اپنے سر پر آج کرتی ہے بووہ زلف معنبر آئے ہو بے خود سے کچھ بارے مزاج شریف تمھارا میر گیا ہے کیدھر آج

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR