Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ترک لباس سے میرے اسے کیا وہ رفتہ رعنائی کا

ترک لباس سے میرے اسے کیا وہ رفتہ رعنائی کا جامے کا دامن پائوں میں الجھا ہاتھ آنچل اکلائی کا پاس سے اٹھ چلتا ہے وہ تو آپ میں میں رہتا ہی نہیں لے جاتا ہے جا سے مجھ کو جانا اس ہرجائی کا حال نہ میرا دیکھے ہے نہ کہے سے تامل ہے اس کو محو ہے خود آرائی کا یا بے خود ہے خودرائی کا ظاہر میں خورشید ہوا وہ نور میں اپنے پنہاں ہے خالی نہیں ہے حسن سے چھپنا ایسے بھی پیدائی کا یاد میں اس کی قامت کی میں لوہو رو روسوکھ گیا آخر یہ خمیازہ کھینچا اس خرچ بالائی کا بعد مرگ چراغ نہ لاوے گور پہ وہ عاشق کی آہ جیتے جی بھی داغ ہی تھا میں اس کی بے پروائی کا چشم وفا اخوان زماں سے سادہ ہو سو رکھے میر قصہ ہے مشہور زمانہ پہلے دونوں بھائی کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR