Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کرتا ہوں اللہ اللہ درویش ہوں سدا کا

کرتا ہوں اللہ اللہ درویش ہوں سدا کا سرمایۂ توکل یاں نام ہے خدا کا میں نے نکل جنوں سے مشق قلندری کی زنجیرسر ہوا ہے تھا سلسلہ جو پا کا یارب ہماری جانب یہ سنگ کیوں ہے عائد جی ہی سے مارتے ہیں جو نام لے وفا کا کیا فقر میں گذر ہو چشم طمع سیے بن ہے راہ تنگ ایسی جیسے سوئی کا ناکا ابر اور جوش گل ہے چل خانقہ سے صوفی ہے لطف میکدے میں دہ چند اس ہوا کا ہم وحشیوں سے مدت مانوس جو رہے ہیں مجنوں کو شوخ لڑکے کہنے لگے ہیں کاکا آلودہ خوں سے ناخن ہیں شیر کے سے ہر سو جنگل میں چل بنے تو پھولا ہے زور ڈھاکا یہ دو ہی صورتیں ہیں یا منعکس ہے عالم یا عالم آئینہ ہے اس یار خودنما کا کیا میں ہی جاں بہ لب ہوں بیماری دلی سے مارا ہوا ہے عالم اس درد بے دوا کا زلف سیاہ اس کی رہتی ہے چت چڑھی ہی میں مبتلا ہوا ہوں اے وائے کس بلا کا غیرت سے تنگ آئے غیروں سے لڑ مریں گے آگے بھی میر سید کرتے گئے ہیں ساکا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR