Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

یار ہم سے جدا ہوا افسوس

یار ہم سے جدا ہوا افسوس نہ جدا ہو کے پھر ملا افسوس جب تلک آن کر رہے مجھ پاس مجھ میں تب تک نہ کچھ رہا افسوس دل میں حسرت گرہ ہے رخصت کی چلتے ان نے نہ کچھ کہا افسوس کیا تدارک ہے عشق میں دل کا میں بلا میں ہوں مبتلا افسوس سب سے بیگانگی کی جس کے لیے وہ نہیں ہم سے آشنا افسوس رات دن ہاتھ ملتے رہتے ہیں دل کے جانے کا ہے بڑا افسوس باچھیں پھٹ پھٹ گئیں ہیں گھگھیاتے بے اثر ہو گئی دعا افسوس مجھ کو کرنا تھا احتراز اس سے ہائے افسوس کیا کیا افسوس نوش دارو ہے نیش دارو میر متاثر نہیں دوا افسوس

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR