Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

ابر سیہ قبلے سے اٹھ کر آیا ہے میخانے پر

ابر سیہ قبلے سے اٹھ کر آیا ہے میخانے پر بادہ کشوں کا جھرمٹ ہے کچھ شیشے پر پیمانے پر رنگ ہوا سے ٹپکنے لگا ہے سبزے میں کوئی پھول کھلا یعنی چشمک گل کرتا ہے فصل بہار کے آنے پر شور جنوں ہے جوانوں کے سر میں پاؤں میں زنجیریں ہیں سنگ زناں لڑ کے پھرتے ہیں ہر ہر سو دیوانے پر بیتابانہ شمع پر آیا گرد پھرا پھر جل ہی گیا اپنا جی بھی حد سے زیادہ رات جلا پروانے پر قدرجان جو کچھ ہووے تو صرفہ بھی ہمؔ میر کریں منھ موڑیں کیا آنے سے اس کے اپنی جان کے جانے پر

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR