Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

اچٹتی سی لگی اپنے تو وہ تلوار یا قسمت

اچٹتی سی لگی اپنے تو وہ تلوار یا قسمت ہوئے جس کے لگے کارآمدہ بیکار یا قسمت ہوئے جب سو جواں یک جا توقع سی ہوئی ہم کو نگہ تیز ان نے سو ایدھر نہ کی دو بار یا قسمت پڑا سایہ نہ اس کی تیغ خوں آلودہ کا سر پر کیے ہیں یوں تو قسمت ان نے کیا کیا وار یا قسمت رہا تھا زیر دیوار اس کی میں برسات میں جاکر گری اس مینھ میں سر پر وہی دیوار یا قسمت موئے ہم تشنہ لب دیدار کے حالانکہ گریاں تھے نصیب اپنے کہ سوکھی چشم دریابار یا قسمت در مسجد پہ ہوکر بے نوا بیٹھے ہیں یا ہادی ہمیں تھے ورنہ میخانے میں تکیہ دار یا قسمت نصیبوں میں ہے جن کے عیش وہ بھی میر جیتے ہیں جیے ہیں ہم بھی جو مرنے کو تھے تیار یا قسمت

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR