Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

شیخ حرم سے لڑکے چلا ہوں اب کعبے میں نہ آئوں گا

شیخ حرم سے لڑکے چلا ہوں اب کعبے میں نہ آئوں گا تا بت خانہ ہر قدم اوپر سجدہ کرتا جائوں گا بہر پرستش پیش صنم ہاتھوں سے قسیس رہباں کے رشتہ سبحہ تڑائوں گا زنار گلے سے بندھائوں گا رود دیر کے پانی سے یا آب چاہ سے اس جا کے واسطے طاعت کفر کے میں دونوں وقت نہائوں گا طائف رستہ کعبے کا جو کوئی مجھ سے پوچھے گا جانب دیر اشارت کر میں راہ ادھر کی بھلائوں گا بے دیں اب جو ہوا سو ہوا ہوں طوف حرم سے کیا مجھ کو غیر از سوے صنم خانہ میں رو نہ ادھر کو لائوں گا آگے مسافر میر عرب میں اور عجم میں کہتے ہیں اب شہروں میں ہندستاں کے کافر میر کہائوں گا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR