Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

دور بہت بھاگو ہو ہم سے سیکھے طریق غزالوں کا

دور بہت بھاگو ہو ہم سے سیکھے طریق غزالوں کا وحشت کرنا شیوہ ہے کیا اچھی آنکھوں والوں کا صورت گر کی پریشانی نے طول نہایت کھینچا ہے ہم نے کیوں بستار کیا تھا اس کے لمبے بالوں کا بہت کیا تو پتھر میں سوراخ کیے ہیں در فشوں نے چھید جگر میں کر دینا یہ کام ہے محزوں نالوں کا سرو لب جو لالہ و گل نسرین و سمن ہیں شگوفہ ہے دیکھو جدھر اک باغ لگا ہے اپنے رنگیں خیالوں کا غنچہ ہوا ہے خار بیاباں بعد زیارت کرنے کے پانی تبرک کرتے ہیں سب پائوں کے میرے چھالوں کا پہلے تدارک کچھ ہوتا تو نفع بھی ہوتا سو تو میر کام ہے آخر عشق میں اس کے بیماروں بدحالوں کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR