Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

سب کام سونپ اس کو جو کچھ کام بھی چلے

سب کام سونپ اس کو جو کچھ کام بھی چلے جپ نام اس کا صبح کو تا نام بھی چلے گل بکھرے لال میرے قفس پر خزاں کی باؤ شاید کہ اب بہار کے ایام بھی چلے خط نکلے پر بھی یار نہ لکھتا تھا کوئی حرف سو اس کو اب تو لوگوں کے پیغام بھی چلے سایہ سی اس کے پیچھے لگی پھرتی ہے پری وہ کیا جو آگے یار کے دوگام بھی چلے پھر صعوہ کے خرام کی بے لطفی دیکھیو جب راہ دو قدم وہ گل اندام بھی چلے اب وہ نہیں کہ تھامے تھمے اضطرار ہے اک عمر ہم تو ہاتھ سے دل تھام بھی چلے یہ راہ دور عشق نہیں ہوتی میر طے ہم صبح بھی چلے گئے ہیں شام بھی چلے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR