Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

جمع افگنی سے ان نے ترکش کیے ہیں خالی

جمع افگنی سے ان نے ترکش کیے ہیں خالی کس مرتبے میں ہو گی سینوں کی خستہ حالی درگیر کیونکے ہو گی اس سفلہ خو سے صحبت دیوانگی یہ اتنی وہ اتنا لاابالی بے اختیار شاید آہ اس سے کھنچ گئی ہو جب صورت ایسی تیری نقاش نے نکالی اتنی سڈول دیہی دیکھی نہ ہم سنی ہے ترکیب اس کی گویا سانچے میں گئی ہے ڈھالی وصل و فراق دونوں بے حالی ہی میں گذرے اب تک مزاج کی میں پاتا نہیں بحالی میں خاکسار ان تک پہنچی دعا نہ میری وے ہفتم آسماں پر ان کا دماغ عالی آنکھیں فلک کی لاکھوں تب جھپتیاں ہی دیکھیں مانند برق خاطف تیغ ان نے جب نکالی کل فتنہ زیر سر تھے جو لوگ کٹ گئے سب پھر بھی زمین سر پر یاروں نے آج اٹھا لی طفلی میں ٹیڑھی سیدھی ٹوپی کا ہوش کب تھا پگڑی ہی پھیر رکھی ان نے جو سدھ سنبھالی معقول اگر سمجھتے تو میر بھی نہ کرتے لڑکوں سے عشق بازی ہنگام کہنہ سالی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR