Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

اگلے سب چاہتے تھے ہم سے وفاداروں کو

اگلے سب چاہتے تھے ہم سے وفاداروں کو کچھ تمھیں پیار نہیں کرتے جفا ماروں کو شہر تو عشق میں ہے اس کے شفاخانہ تمام وہ نہیں آتا کبھو دیکھنے بیماروں کو مستی میں خوب گذرتی ہے کہ غفلت ہے ہمیں مشکل اس مصطبے میں کام ہے ہشیاروں کو فکر سے اپنے گذرتا ہے زمیں کاوی میں دن رات جاتی ہے ہمیں گنتے ہوئے تاروں کو خوب کرتے ہیں جو خوباں نہیں رو دیتے ہیں منھ لگاتا ہے کوئی خوں کے سزاواروں کو حسن بازار جہاں میں ہے متاع دلکش صاحب اس کا ٹھگے جاتا ہے خریداروں کو وامق و کوہکن و قیس نہیں ہے کوئی بھکھ گیا عشق کا اژدر مرے غمخواروں کو زندگی کرتے ہیں مرنے کے لیے اہل جہاں واقعہ میر ہے درپیش عجب یاروں کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR