Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

کن نے کہا کہ مجھ سے بہت کم ملا کرو

کن نے کہا کہ مجھ سے بہت کم ملا کرو منت بھی میں کروں تو نہ ہرگز منا کرو بندے سے کی ہے جن نے یہ خصمی خدا کرے اس سے بھی تم خصومت جانی رکھا کرو عنقا سا شہرہ ہوں پہ حقیقت میں کچھ نہیں تم دور ہی سے نام کو میرے سنا کرو بیماری جگر کی شفا سے تو دل ہے جمع اب دوستی سے مصلحتاً کچھ دوا کرو ہم بے خودان مجلس تصویر اب گئے تم بیٹھے انتظار ہمارا کیا کرو جی مارتے ہیں ناز و کرشمہ بالاتفاق جینا مرا جو چاہو تو ان کو جدا کرو میں نے کہا کہ پھنک رہی ہے تن بدن میں آگ بولا کہ عشق ہے نہ پڑے اب جلا کرو دل جانے کا فسانہ زبانوں پہ رہ گیا اب بیٹھے دور سے یہ کہانی کہا کرو اب دیکھوں اس کو میں تو مرا جی نہ چل پڑے تم ہو فقیر میر کبھو یہ دعا کرو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR