Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

زمانے نے دشمن کیا یار کو

زمانے نے دشمن کیا یار کو سلایا مرے خوں میں تلوار کو کھلی رہتی ہے چشم آئینہ ساں کہاں خواب مشتاق دیدار کو مجھے عشق اس پاس یوں لے گیا کوئی لاوے جیسے گنہگار کو محبت میں دشوار دینی ہے جاں نہ جاتے سنا سہل آزار کو کوئی دن کرے زندگی عشق میں جو دم لینے دیں دل کے بیمار کو بکا میں تو بازار خوبی میں جا کہ واں بیچتے تھے خریدار کو مرے منھ پہ رکھا ہے رنگ اب تلک ہزار آفریں چشم خونبار کو تب اک جرعہ مے دیں مجھے مغبچے گرو جب کروں رخت و دستار کو کرو مت درنگ اٹھتے اس پینٹھ میں چلو مول لو میر بازار کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR