Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

طرفہ خوش رو دم خوں ریز ادا کرتے ہیں

طرفہ خوش رو دم خوں ریز ادا کرتے ہیں وار جب کرتے ہیں منھ پھیر لیا کرتے ہیں عشق کرنا نہیں آسان بہت مشکل ہے چھاتی پتھر کی ہے ان کی جو وفا کرتے ہیں شوخ چشمی تری پردے میں ہے جب تک تب تک ہم نظر باز بھی آنکھوں کی حیا کرتے ہیں نفع بیماری عشقی کو کرے سو معلوم یار مقدور تلک اپنی دوا کرتے ہیں آگ کا لائحہ ظاہر نہیں کچھ لیکن ہم شمع تصویر سے دن رات جلا کرتے ہیں اس کے قربانیوں کی سب سے جدا ہے رہ و رسم اول وعدہ دل و جان فدا کرتے ہیں رشک ایک آدھ کا جی مارتا ہے عاشق کا ہر طرف اس کو تو دو چار دعا کرتے ہیں بندبند ان کے جدا دیکھوں الٰہی میں بھی میرے صاحب کو جو بندے سے جدا کرتے ہیں دل کو جانا تھا گیا رہ گیا ہے افسانہ روز و شب ہم بھی کہانی سی کہا کرتے ہیں واں سے یک حرف و حکایت بھی نہیں لایا کوئی یاں سے طومار کے طومار چلا کرتے ہیں بودو باش ایسے زمانے میں کوئی کیونکے کرے اپنی بدخواہی جو کرتے ہیں بھلا کرتے ہیں حوصلہ چاہیے جو عشق کے آزار کھنچیں ہر ستم ظلم پہ ہم صبر کیا کرتے ہیں میر کیا جانے کسے کہتے ہیں واشد وے تو غنچہ خاطر ہی گلستاں میں رہا کرتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR