Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

بہار آئی مزاجوں کی سبھی تدبیر کرتے ہیں

بہار آئی مزاجوں کی سبھی تدبیر کرتے ہیں جوانوں کو انھیں ایام میں زنجیر کرتے ہیں برہمن زادگان ہند کیا پرکار سادے ہیں مسلمانوں کی یارانے ہی میں تکفیر کرتے ہیں موئے پر اور بھی کچھ بڑھ گئی رسوائی عاشق کی کہ اس کی نعش کو اب شہر میں تشہیر کرتے ہیں ہمارے حیرت عشقی سے چپ رہ جانے کی اس سے مخالف مدعی کس کس طرح تقریر کرتے ہیں تماشا دیکھنا منظور ہو تو مل فقیروں سے کہ چٹکی خاک کو لے ہاتھ میں اکسیر کرتے ہیں نہ لکھتے تھے کبھو یک حرف اسے جو ہاتھ سے اپنے سو کاغذ دستے کے دستے ہم اب تحریر کرتے ہیں در و دیوار افتادہ کو بھی کاش اک نظر دیکھیں عمارت ساز مردم گھر جو اب تعمیر کرتے ہیں خدا ناکردہ رک جاؤں جہاں رک جائے گا سارا غلط کرتے ہیں لڑکے جو مجھے دلگیر کرتے ہیں اسے اصرار خوں ریزی پہ ہے ناچار ہیں اس میں وگرنہ عجزتابی تو بہت سی میر کرتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR