Skip to content
میر تقی میر میر تقی میر

منھ دھوتے اس کے آتا تو ہے اکثر آفتاب

منھ دھوتے اس کے آتا تو ہے اکثر آفتاب کھاوے گا آفتابہ کوئی خودسر آفتاب سر صدقے تیرے ہونے کی خاطر بہت ہے گرم مارا کرے ہے شام و سحر چکر آفتاب ہر خانہ کیوں نہ صبح جہاں میں ہو پر فروغ پھرتا ہے جھانکتا اسی کو گھر گھر آفتاب تجرید کا فراغ ہے یک دولت عظیم بھاگے ہے اپنے سائے سے بھی خوشتر آفتاب نازک مزاج ہے تو کہیں گھر سے مت نکل ہوتا ہے دوپہر کے تئیں سر پر آفتاب پیدا ہے روز مشرق نو کی نمود سی آئے ہے کوے یار سے بچ بچ کر آفتاب ہو پست اس کے نور کا زیر زمیں گیا ہر چند سب ستاروں سے تھا برتر آفتاب اس رخ کی روشنی میں نہ معلوم کچھ ہوا مہ گم کدھر ہوا ہے گیا کیدھر آفتاب کس زورکش کی قوس قزح ہے کمان پاک جس کی اٹھا سکا نہ کبھو سیسر آفتاب روشن ہے یہ کہ خوف ہے اس غصہ ور کا میر نکلے ہے صبح کانپتا جو تھرتھر آفتاب

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR